گاڑی کی نمبر پلیٹ نے شہری کی قسمت بدل دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)واشنگٹن ڈی سی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی گاڑی کی نمبر پلیٹ نے اس کی قسمت بدل دی۔
واشنگٹن ڈی سی سے تعلق رکھنے والےجان مرفی نےاپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ پر لکھے اعداد کو اپنی قسمت کی نشانی سمجھا اور انہی نمبروں نے اسے 50 ہزار ڈالر کا خوش قسمت جیتنے والا بنا دیا۔
جان مرفی کے مطابق وہ برینٹ ووڈ کے اے جے لِکرز اسٹورسے لاٹری ٹکٹ خریدنے جا رہے تھے جب ان کی نظر ایک گاڑی کی لائسنس پلیٹ پر پڑی جس پر 43871 درج تھا،انہی نمبروں کے پہلے تین ہندسے ’’438‘‘ ان کے موبائل نمبر کے آغاز سے ملتے تھے جسے مرفی نے ایک “اشارہ” سمجھ کر انہی نمبروں کو پک 5 ڈرا کے لیے منتخب کر لیا۔
17 اکتوبر کی دوپہر جب ڈرا کااعلان ہوا تو اس میں جان مرفی 50,000 ڈالر کے انعام کا حق دار ٹھہرا۔
یہ بھی پڑھیں:صوبائی وزیرسندھ اسماعیل راہو کی ہمشیرہ حسنہ راہو کار حادثے میں جاں بحق
لاٹری جیتنے کے بعد جان مرفی کاکہناتھاکہ مجھے یقین نہیں آرہا تھا،میں بالکل حیران رہ گیا، یہ میرے ڈرا کا آخری دن تھا،میں عام طور پر میری لینڈ لاٹری نہیں کھیلتا، لیکن میری بھابھی نے مجھے قائل کیا کہ میں ایک بار قسمت آزمائوں۔
جان مرفی کے مطابق وہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ انعامی رقم کہاں خرچ کریں گے، تاہم وہ اور ان کی اہلیہ زینا سفر کے شوقین ہیں، اس لیے امکان ہے کہ یہ رقم کسی سفر یا سیاحت پر خرچ کی جائے گی۔