لاہور :شادی کی تقریب میں رقص کیلئے بلوا کر خواجہ سرا کیساتھ اجتماعی زیادتی

Oct 24, 2023 | 20:54:PM
لاہور :شادی کی تقریب میں رقص کیلئے بلوا کر خواجہ سرا کیساتھ اجتماعی زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان ) لاہور کے علاقے ہئیر میں شادی  کی تقریب میں رقص کیلئے بلوا کر خواجہ سراء کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان نے 22 اکتوبر کی رات نشاط کالونی کے رہائشی خواجہ سراء نیناں کو شادی کی تقریب میں رقص کیلئے بلوایا، 4 ملزمان نے خواجہ سراء کو ڈرا دھمکا کر کھیتوں میں واقع ایک ڈیرے پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،ملزمان نے خواجہ سراء سے نقدی اور دیگر قیمتی سامان بھی چھین لیا ، پولیس نے واقعہ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیاجبکہ چوتھے کی تلاش کی جا رہی ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواجہ سراء کے طبی معائنہ میں زیادتی ثابت ہوئی ہے، تاہم گرفتار ملزموں کو تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :"بیٹیاں بہت قیمتی ہوتی ہیں" باپ کی طلاق کے بعد بارات کیساتھ بیٹی واپس لیجانے کی ویڈیو وائرل