سابق پاکستانی کپتان کو آئی سی سی نے کلین چٹ دے دی

Oct 24, 2023 | 17:57:PM
سابق پاکستانی کپتان کو آئی سی سی نے کلین چٹ دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کلین چٹ دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے سلیم ملک پر لگی پابندی کو ختم کر دیا ہے ، جس کے بعد سلیم ملک 2024 میں ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے،پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی سی سی سےسلیم ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے پوچھا تھا ،آئی سی سی نے پی وی سی اے کو جوابی طور پر کہا کہ ان کو سلیم ملک کے کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے،آئی سی سی نے پی وی سی اے کو ای میل کے ذریعے اپنے جواب سے آگاہ کیا ،ای میل آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلریڈیک کی طرف سے کی گئی ہے 

آئی سی سی نے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے ،ماضی قریب میں پی سی بی حکام آئی سی سی کی آڑ لے کر سلیم ملک کو کوئی عہدہ دینے سے گریز  کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ڈالر کا پلٹ کر وار، اثرات سٹاک ایکس چینج میں بھی نظر آنے لگے