فری لانسرز کیلئے فارن کرنسی اکاؤنٹس پر ریٹینشن ریٹ 50 فیصد کردیا گیا

Oct 24, 2023 | 09:33:AM
فری لانسرز کیلئے فارن کرنسی اکاؤنٹس پر ریٹینشن ریٹ 50 فیصد کردیا گیا
کیپشن: فری لانسرز کیلئے فارن کرنسی اکاؤنٹس پر ریٹینشن ریٹ 50 فیصد کردیا گیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) سٹیٹ بینک نے فری لانسرز کیلئے فارن کرنسی اکاؤنٹس پر ریٹینشن ریٹ 50 فیصد کردیا۔

سٹیٹ بینک نے آئی ٹی برآمدات اور متعلقہ خدمات کو پروان چڑھانے کی غرض اہم فیصلہ کر لیا اور فری لانسرز کیلئے فارن کرنسی اکاؤنٹس پر ریٹینشن ریٹ 50 فیصد کردیا، سٹیٹ بینک یا بینکوں کی پیشگی اجازت کے بغیر برآمدکنندگان کے خصوصی فارن کرنسی اکائونٹس میں موجود رقوم کو ادائیگیوں کے لیے استعمال کی اجازت دے کر آسانی پیدا کردی گئی۔

یہ بھی  پڑھیں: کس کیلئے گیس کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا ؟ ہوشربا رپورٹ سامنے آگئی

برآمد کنندگان کو ای ایس ایف سی اکاؤنٹس سے آن لائن ادائیگیوں میں مدد دینے کی خاطر بینکوں کو انہیں ڈیبٹ کارڈز کے اجرا میں سہولت دینے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق فری لانسرز اپنے ای ایس ایف سی اکاؤنٹس میں ہر ماہ 50 فیصد تک برآمدی آمدنی یا پانچ ہزار ڈالر رکھنے کے مجاز ہیں، آئی ٹی برآمد کنندگان کے خصوصی فارن کرنسی اکاونٹس میں برآمدی آمدن رکھنے کی حد 35 سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

فری لانسرز اب کم از کم دستاویزی شرائط کے ساتھ اپنی مرضی سے ڈیجیٹل یا نارمل اکاؤنٹس کھول سکیں گے، پاکستانی روپے میں بنیادی اکاؤنٹ کے ساتھ ہی ان کے ای ایس ایف سی اکائونٹس کھول دیے جائیں۔