ایسا کیا ہوا کہ شلپاسیٹھی اپنے شوہر کے بغیر ٹرپ پر نکل گئی۔۔۔؟

Oct 24, 2021 | 15:54:PM
شلپا سیٹھی، بالی ووڈ، فیملی، ٹرپ
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ شلپا سیٹھی اپنی فیملی کے ہمراہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی  اپنے شوہر  کے بغیر  ٹرپ پر نکل گئی ۔ اداکارہ اپنی ماں سنندا شیٹھی اور بچوں ویان اور سمیشا کے ساتھ علی باغ گھومنے گئی ہیں۔
بھارت کے نجی ٹی وی کےمطابق شلپا شیٹھی  اپنی فیملی کے ساتھ علی باغ کی سیر پر نکل گئی ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی ماں سنندا شیٹھی  اور بچے ویان اور سمیشا تھے۔ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا ان کی اس ٹرپ میں شامل نہیں ہوئے۔ اداکارہ کو ان کی فیملی کے ساتھ پیپرا جی نے اسپاٹ کیا، جس کی تصاویر  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔شلپا شیٹی نے نیلے رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہیں اور گلابی رنگ کی فراک پہنے سمیشا کو گود میں لیا ہوا ہے۔شلپا شیٹھی کو آپ کیمرے کی طرف ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں، انکا بیٹا ویان ٹی شرٹ میں عام لباس میں نظر آرہا ہے، جسے انہوں ںے  ٹائی ڈائی پیٹرن والے نیلے شارٹس کے ساتھ پہنا ہوا ہے۔ شلپا شیٹھی کی ماں سنندا شیٹھی نے اس موقع کے لئے وائلیٹ کلر کا شلوار سوٹ پہنا ہوا ہے۔ 

یاد رہے کہ شلپا سیٹھی کے شوہر راج کندرا آرتھر روڈ جیل سے رہا ہونے کے بعد سے کم نظر آئے ہیں۔ وہ فحش فلموں کے معاملے میں ضمانت پر باہر ہیں۔ انہیں بالغ کیلئے ویڈیو بنانے اور انہیں دکھانے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔شلپا شیٹھی نے راج کندرا کے معاملے پر اپنے واحد بیان میں کہا تھا کہ ان کی فیملی کے لئے یہ چیلنجنگ وقت رہا ہے، لیکن انہیں ممبئی پولیس اور عدالتی نظام پر مکمل بھروسہ ہے۔ شلپا شیٹھی نے اس وقت سبھی سے اپنے بچوں ویان اور سمیشا کی خاطر ان کی فیملی کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:آج کے میچ کی پچ رپورٹ۔۔دبئی سٹیڈیم کے ٹی20 ریکارڈز کیا ہیں۔۔ جانئے