پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان

Nov 24, 2025 | 21:24:PM
پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان
کیپشن: کمرہ امتحان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

میٹرک کے امتحانات 3 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے بورڈ امتحانات کا آغاز 5 مئی 2026 سے ہوگا۔

علاوہ ازیں محکمہ تعلیم کی جانب سے نئے سیشن کے لیے داخلہ پالیسی میں تبدیلی کردی گئی ہے ،اپ ڈیٹ شدہ سکول کیلنڈر، اور نصاب میں ترمیمات کی بھی منظوری دی گئی ۔

نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2026 سے شروع ہوگا،سرکاری سکولوں میں مفت درسی کتب کی تقسیم 5 اپریل سے کی جائے گی۔

دوسری جانب میٹرک اورانٹرمیڈیٹ امتحانات میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کومعاوضوں کی عدم ادائیگی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ۔

لاہور تعلیمی بورڈ نے سٹاف کی چھٹیاں بند کر دیں،7 ماہ گزرنے کے باوجود امتحانات کی نگرانی پرمامورہزاروں اساتذہ کومعاوضہ نہیں ملا تھا۔

لاہورتعلیمی بورڈنے سپروائزری سٹاف کوادائیگیوں کاعمل تیزکر دیا،ترجمان کا کہنا ہے کہ جن اساتذہ کوادائیگیاں نہیں ہوئیں ان کےبینک اکاؤنٹ درکارہیں، بورڈ سٹاف معاوضےسےمحروم سپروائزری سٹاف کوادائیگیاں کرے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:این اے251کے نتائج کالعدم قراردے دیئے گئے