راولپنڈی سےاہم شخصیات کی  پیپلزپارٹی میں شمولیت

Nov 24, 2025 | 16:33:PM
راولپنڈی سےاہم شخصیات کی  پیپلزپارٹی میں شمولیت
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چکلالہ کینٹ  راولپنڈی حلقہ ون سے سابق امیدوار ملک دانش ممریز اعوان نے  پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

جماعت اسلامی پنڈی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذیشان ولایت ستی  بھی  درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے، پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری سے ملاقات میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے پارٹی میں شمولیت  اختیارکرنے والوں کو ویلکم کیا،  نئیر بخاری  نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوان قائد اور امید پاکستان ہیں، ماہ نومبر پیپلز پارٹی قیام کا مہینہ ہے، ذوالفقار علی بھٹو شہید نے وطن کو ناقابل تسخیر بنایا،ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ایٹمی طاقت اور بے نظیر بھٹو شہید کے ایٹمی میزائل پروگرام سے وطن محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آج رات 12 بجے  اسمبلی تحلیل،نگران وزیراعلیٰ کون؟