سی این جی سٹیشن پر فلنگ کے دوران گاڑی کا سلنڈر پھٹ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حسن خان)حیدرآباد بائی پاس کے قریب سی این جی سٹیشن پر فلنگ کے دوران گاڑی کا سلنڈر اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
زخمی ہونےوالا شخص وین کا ڈرائیور ہے،تاہم حادثے کے وقت وین خالی تھی۔
ریسکیوحکام کے مطابق سلنڈر دھماکے سے سی این جی اسٹیشن کے کچھ حصے کو بھی نقصان پہنچاہے۔
یہ بھی پڑھیں:اساتذہ کومعاوضوں کی ادائیگیوں کیلئے لاہور تعلیمی بورڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ
حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم کی فائر وہیکل جائے وقوعہ پر موجود ہے،ریسکیو ریکوری وہیکل کی مدد سے متاثرہ گاڑی کو سائیڈ پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔