زیارت میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 5 دہشتگرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سکیورٹی فورسز نے زیارت میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنادیا۔
ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق زیارت میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان شاہینز کرکٹرز کی اختتامی تقریب کے بعد بھاگم بھاگ، وجہ کیا بنی جانیے؟
ڈپٹی کمشنر زیارت کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی کامیاب کارروائی پرزیارت انتظامیہ اور لیویزفورس کو سراہا۔