ماہر چور کی کارستانی ، سیکنڈز میں موٹر سائیکل چوری کرنے کی ویڈیو وائرل

Nov 24, 2023 | 19:35:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی میں موبائل اور موٹر سائیکل چوری کی واردات میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ایسے میں ایک اور ماہر چور کی کارستانی سامنے آئی ہے جو سب کے سامنے سیکنڈز میں موٹر سائیکل چوری کر کے لے گیا لیکن کسی بھنک تک نہیں پڑنے دی ۔

کورنگی میں ماہر چور نماز جمعہ کے دوران مسجد کمیٹی کے صدر کے موٹر سائیکل لے اڑا، موٹر سائیکل چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، سفید کپڑوں میں ملبوس چور کا چہرہ فوٹیج میں واضح شناخت کیا جاسکتا ہے ،

کندھے پر رومال ڈالے موٹر سائیکل چور گلی سے گزرنے والے افراد کو دیکھ کر فون پر بات کرنے کی اداکاری کرتا رہا ، ملزم نے موقع ملتے ہی موٹرسائیکل کا لاک کھولا ، چند سیکنڈ میں ملزم موٹر سائیکل لے کر رفوچکر ہوگیا ، چوری ہونے والی موٹر سائیکل کورنگی سیکٹر 35 سی میں واقع محبوب الہی مسجد کے صدر حاجی حمید کی تھی، واقعے کی اطلاع عوامی کالونی پولیس کو کردی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں :بی ایس سی نرسنگ میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان