بی ایس سی نرسنگ میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان

Nov 24, 2023 | 19:18:PM
بی ایس سی نرسنگ میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت اعوان ) یونیورسٹی آف  ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام بی ایس سی نرسنگ پوسٹ آر این میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ اتوار کو ہوگا۔

نرسنگ انٹری ٹیسٹ پنجاب یونیورسٹی امتحانی مراکز وحدت روڈ پر ہوگا، مجموعی طور پر تین ہزار امیدوار نرسنگ انٹری ٹیسٹ میں شرکت کریں گے،نرسنگ انٹری ٹیسٹ صبح 10 بجے شروع ہوگا، ترجمان یو ایچ ایس کا کہنا ہے کہ امیدوار 9 بجے تک امتحانی مرکز پر پہنچ جائیں، ساڑھے 9 بجے کے بعد کسی امیدوار کو امتحانی مرکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،نرسنگ انٹری ٹیسٹ کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا، ٹیسٹ 12 بجے ختم ہو جائے گا، نرسنگ انٹری ٹیسٹ کا پرچہ 100ملٹی پل چوائس سوالات پر مشتمل ہوگا، امتحان کے بعد امیدوار کو پرچہ اور ریسپانس فارم کی کاربن کاپی ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی،پرچے کی جوابی کلید یو ایچ ایس اتوار کی شام اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیگی ۔ 

امیدوار یو ایچ ایس کی ویب سائٹ سے رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں،رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے  امیدوار یہاں کلک کریں امتحانی مرکز کے اندر موبائل فون کا داخلہ سختی سے منع ہوگا، خلاف ورزی پر قانونی کاروائی ہوگی، پنجاب پولیس کی مدد سے امتحانی مرکز کی سخت سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا،امتحان کی نگرانی کے فرائض یو ایچ ایس کی سینئر فیکلٹی کے سپرد، تمام انتظامات مکمل۔ 

یہ بھی پڑھیں :منی مارکیٹ میں سرمائے کی کمی ، سٹیٹ بینک نے بڑا قدم اٹھا لیا