اسد عمر کی زیر صدارت اہم اجلاس، راولپنڈی جلسہ گاہ کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال

Nov 24, 2022 | 22:04:PM
 اسد عمر , اجلاس، راولپنڈی, جلسہ گاہ , انتظامات
کیپشن: اسد عمر کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اجلاس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے انتظامات کے حوالے سے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اجلاس،اجلاس میں راولپنڈی جلسہ گاہ کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب،چیف آف سٹاف چئیرمین تحریک انصاف سینیٹر شبلی فراز،صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان شریک، سینئر رہنما افتخار درانی،مرکزی رہنما سلمان آفتاب،سابق ایم اے شوکت بھٹی،اسلم خان اور جنید اکبر بھی شریک ہوئے،اجلاس میں مارچ کے سکیورٹی پلان،روٹ پلان اور میڈیا کے حوالے سے پلان اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اسد عمر نےاجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ اور گلگت بلتستان  سے حقیقی آزادی مارچ قافلے روانگی کے لئے تیار،کراچی سے حقیقی آزادی مارچ قافلہ راولپنڈی کے لئے روانہ ہو چکا،عوام کی بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں کل بروز جمعہ راولپنڈی خیمہ بستی میں پہنچ جائے گی،حقیقی آزادی مارچ شرکاء کی رہائش بارے خیمہ بستیوں کے انتظامات کے حوالے سے بھی اجلاس میں بریفنگ دی گئی.

 اجلاس میں مارچ کے شرکاء کو خوراک و رہائش سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی بارے اجلاس میں امور زیر بحث آئے، اسد عمر کا کہنا تھا کہ قوم حقیقی آزادی کے حصول کے لئے مکمل یکسو اور پُرجوش ہے، ملک بھر سے قافلوں کا راولپنڈی میں تاریخی خیر مقدم کریں گے، راولپنڈی کا اجتماع ملکی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، کپتان 26 نومبر کو راولپنڈی میں انسانوں کے سمندر کی قیادت کریں گے۔