ڈیلرز کا بڑا مطالبہ،موٹر سایئکل خریدنے والوں کیلئے اہم خبر

Nov 24, 2022 | 18:27:PM
  ڈیلرز ,بڑا مطالبہ،موٹر سایئکل ,خریدنے , اہم خبر,
کیپشن: موٹر سایئکلیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) میکلوڈ روڈ سکینڈ ہینڈ موٹر سائیکل کے ڈیلرز نے بایئکس کی ملکیت کیلئے بایئو میٹرک کے موجودہ طریق کار کو ناقابل قبول قرار دیا ،ڈیلرز نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا کہ بایئکس کی فروخت کو فروخت کنندہ کی فوری بایئو میٹرک سے مشروط کردیا جائے ۔

میکلوڈ روڈ سکینڈ ہینڈ موٹر سایئکل کے ڈیلرز بایئکس کی ملکیت کی تبدیلی کیلئے بایئو میٹرک کے موجودہ طریقہ سے مطمئن دکھائی نہیں دیتے ،ڈیلرز نے بایئو میٹرک کے موجودہ طریقہ کار کو ناقابل قبول قرار دیدیا اور اسے کاروبار کی تباہی سے تعبیر کیا ہے۔

سنئیرنائب صدر انوار بٹ نے کہا کہ فروخت کنندہ بایئک فروخت کرجاتا ہے اور جو خریدتا ہے اسے بایئو میٹرک کیلئے فروخت کنندہ دستیاب نہیں ہوتا ، بایئکس کی ملکیت کے بایئو میٹرک کے طریق کار کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔

نیا طریقہ وضح کیا جائے جس کے تحت فروخت کنندہ کی فوری بایئو میٹرک کرکے اس کی چٹ بنا کر خریدار ڈیلرز کو دیدی جائے اور نیا خریدار جیسے ہی بایئک خریدے وہ اپنی بایئو میٹرک کرائے اور یوں بآسانی بایئکس کی ملکیت تبدیل ہوجائے۔