ترجمان پاک فوج نے آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا

Nov 24, 2022 | 09:46:AM
ترجمان پاک فوج نے آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی پروپیگنڈہ مسترد کر دیا
کیپشن: ڈی جی آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ترجمان پاک فوج نے آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی پروپیگنڈہ مسترد کر دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر کا بیان نامعقول ہے، بھارتی فوج کے ایک اعلی سطح کے افسر کا جموں و کشمیر کے بارے میں بیان فریب پر مبنی ذہنیت کا عکاس ہے، یہ اندرونی سیاست کی بھارتی افواج پر چھاپ کا نتیجہ ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ لانچ پیڈز اور دہشت گردوں کی موجودگی کے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، یہ الزامات بھارتی فوج کے مقبوضہ وادی میں طاقت کے جابرانہ استعمال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، نہتے کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد بین الاقوامی قانون کے مطابق اور سلامتی کونسل کی قراردادوں میں درج ہے، پاک فوج ایک اچھی طاقت ہے، پاک فوج علاقائی امن و استحکام کا حامی ہے، پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، بالاکوٹ کا واقعہ اس کا ثبوت ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی فوج اپنے حکمرانوں کی انتخابی مہم کے لیے غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہی ہے، بھارتی فوج غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرے۔