سترہ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، حیدرآباد میں ملازم احتجاج کرنے لئے لئے بیوی بچوں کے ساتھ لے آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حیدرآباد میں حیدرآباد واٹر کارپوریشن کے ملازم اشتیاق احمد نے آج پریس کلب کے باہر اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ احتجاج کیا۔ وہ اس بات پر احتجاج کر رہے تھے کہ انہیں 17 ماہ سے تنخواہ نہیں دی جا رہی۔
اشتیاق احمد نے کہا، میں گردوں کے مرض میں مبتلا ہوں، ادھار لے کر علاج کرا رہا ہوں، ڈاکٹر نے علاج کے لئے کراچی ریفر کیا ہے مگر کراچی جا کر علاج کروانے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔
اشتیاق احمد نے بتایا کہ وہ واٹر کارپوریشن کے ملازم میں لیکن انہیں تنخواہ نہیں دی جا رہی۔ تنخواہ نہ ملنے کے سبب گھر کے بجلی اور گیس کے کنیکشن بھی کٹ گئے۔ 17 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے سی ای او واٹر کارپوریشن اور ایچ آر کو درخواستیں دیں۔ کئی بار درخواستوں کے باوجود کوئی عمل نہیں ہوا۔
اشتیاق احمد نے کہا کہ علاج نہ ہونے کی صورت میں میری موت ہو گئی تو اس کی ذمہ دار واٹر کارپوریشن انتظامیہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران آج بھی پہلے کی طرح ثابت قدم اور ناقابلِ شکست ہے:صدر مسعود پزشکیان
یہ بھی پڑھیں: اپنے نمائندوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے میں جلدی نہ کریں: امریکی صدر ٹرمپ
یہ بھی پڑھیں: افزودہ یورینیم کو ڈسپوز آف کرنا معاہدہ میں شامل ہے، امریکی عہدیدار