اپنے نمائندوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے میں جلدی نہ کریں: امریکی صدر ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات زیادہ پیشہ وارانہ اور نتیجہ خیز بنتے جا رہے ہیں،اگر وہ تاریخی ابراہیم معاہدوں میں شامل ہوں تو تعاون مزید مضبوط اور موثر ہوگا ۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی جانب سے بدترین معاہدوں میں سے ایک ایران نیو کلیر تھا،باراک اوباما اور اوباما انتظامیہ کے ناتجربہ کار افراد نے معاہدہ پیش کیا اور نافذ کیا،یہ ایران کے لیے ایٹمی ہتھیار بنانے کی طرف ایک براہ راست راستہ تھا،ہم ایران کے ساتھ جو معاہدہ طے کررہے ہیں جو اس کے بالکل برعکس ہے۔
امریکہ صدر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے نمائندگاں کو اگاہ کردیا ہے کہ کسی معاہدے میں جلدی نہ کریں،جب تک معاہدہ طے نہیں پا جاتا ، ناکہ بندی پوری شدت اور موثرانداز میں برقرار رہے گی،مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،دونوں فریقین کو وقت لینا چاہے اور اسے درست طریقے سے انجام دینا چاہے،کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نہیں،ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات زیادہ پیشہ وارانہ اور نتیجہ خیز بنتے جا رہے ہیں،انہیں سمجھنا ہوگا کہ وہ ایٹمی ہیتھار یا بم نہ تو تیار کرسکتے ہیں اور نہ ہی حاصل کرسکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطے کے تمام ممالک کا ان کی حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا،اگر وہ تاریخی ابراہیم معاہدوں میں شامل ہوں تو تعاون مزید مضبوط اور موثر ہوگا ،کون جانتا ہے کہ اسلامیہ جمہوریہ ایران بھی اس میں شامل ہونا چاہے ۔
یہ بھی پڑھیں : بیشتر افراد رائٹ ہینڈڈ کیوں ہوتے ہیں؟نئی تحقیق میں وجہ سامنے آگئی