پاکستان اورسعودی عرب سمیت12مسلم ممالک کی مقبوضہ یروشلم میں صومالی لینڈ سفارتخانے کےقیام کی مذمت

May 24, 2026 | 18:08:PM
 پاکستان اورسعودی عرب سمیت12مسلم ممالک کی مقبوضہ یروشلم میں صومالی لینڈ سفارتخانے کےقیام کی مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) پاکستان،سعودی عرب، مصر سمیت 12 مسلم ممالک نے مقبوضہ یروشلم میں نام نہاد “صومالی لینڈ” سفارتخانے کے قیام کی شدید مذمت کی ہے۔ 

 وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ یروشلم میں نام نہاد سفارتخانہ کھولنا بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے،مقبوضہ یروشلم کی قانونی و تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوئی بھی یکطرفہ کوشش ناقابل قبول ہے،مشرقی یروشلم 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقہ ہے، اس کی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدامات کالعدم ہیں۔ 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی اقدام یا انتظام کو جائز قرار دینے کی کوشش مسترد کرتے ہیں،صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں،صومالی سرزمین کی وحدت کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی یکطرفہ اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :  کوئٹہ ؛چمن ریلوے پھاٹک کے قریب دھماکہ،14افرادشہید،متعددزخمی