وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش
محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی،عیسیٰ ترین )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں آئی جی بلوچستان پولیس نے کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی،اجلاس میں معصوم لوگوں پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیاگیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہاکہ وفاقی حکومت دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،درندوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا،شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچسان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پرکہاکہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے شکر گزار ہیں جوہر مشکل گھڑی میں بلوچستان کے ساتھ رہے ہیں،شہداء کے خون کے مقروض ہیں،فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔
آئی جی بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ ؛چمن ریلوے پھاٹک کے قریب دھماکہ،7افرادزخمی
اس سے قبل وزیرداخلہ محسن نقوی کے کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ان کااستقبال کیا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں چمن ریلوے پھاٹک دھماکے میں شہدا کی تعداد 14 ہوگئی ہے جس کی معاون وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی تصدیق کردی ہے۔
دھماکے کے باعث انجن اور2کوچز پٹری سے اتر گئیں، قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا، دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیاہے،شواہد اکٹھے کرنے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔