عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کم کردی گئیں،نیانوٹیفکیشن جاری

May 24, 2026 | 14:23:PM
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کم کردی گئیں،نیانوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 28 مئی تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق 9 تا 11 ذی الحج 1447 ہجری کو عام تعطیل ہوگی۔

 تین روز تک سرکاری ونیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے،بلدیاتی کائونسلز میں بھی عام تعطیل ہوگی،نئےمالی سال کے بجٹ کی تیاری کرنے والے محکمے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،سیکشن افسرسی ٹی سی عقیل حسین ماکو کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر  دی جانے والی چھٹیاں 4 دن سے کم کر کے 3 دن کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں سرکاری طور پر عیدالاضحیٰ کی 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

22 مئی (جمعہ) کو جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 29 مئی تک تعطیلات ہوں گی۔