پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا: وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا۔
چین میں پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں قرض نہیں، مہارت اور سرمایہ کاری چاہیے۔
کراچی میں ایک عالمی معیار کا خصوصی اقتصادی زون قائم کریں گے،کراچی میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے جارہے ہیں۔
چینی سرمایہ کار اور پاکستانی کاروباری افراد مل کر وہاں سرمایہ کاری کرسکیں، چینی سرمایہ کاروں کو طویل مدتی لیز کی بنیاد پر زمین دیں گے۔
زمین کی قیمت نہیں لیں گے، یہ آپ کو طویل مدتی لیز پر بہت پرکشش شرائط و ضوابط پر دی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران سے مذاکرات کامیاب ہوگئے؟ امریکہ نے بڑی خوشخبری سنا دی
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یہ فورم دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہمیت کا حامل ہے، انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں شریک کمپنیوں کی تعداد 500 سے زائد ہے اور پاک چین تجارتی حجم 13 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شیزہ فاطمہ نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری اقتصادی تعاون ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔
کانفرنس میں بتایا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان 300 سے زائد معاہدے پہلے ہی ہو چکے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کی 75 سالہ سفارتی دوستی کو اقتصادی شراکت داری میں مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔