مون سون میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کےلئے انتظامات شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپراء)لیسکو نے مون سون سیزن میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کےلئے انتظامات مکمل کرنا شروع کر دیئے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں جدید تقاضوں سے مزین انسولیٹڈ کنڈکٹر بچھانے کی منظوری دیدی گئی، اس حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں جدید برقی لائینز بچھانے کا کام جاری ہے،جیل روڈ، لارنس روڈ، شادمان اور اطراف کے علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہے۔
لیسکوحکام کے مطابق لاکھوں روپے کی لاگت سے انسولیٹڈ کنڈکٹر بچھانے کا کام شروع کیاگیاہے،جدید انسولیٹڈ کنڈکٹر سے ٹرپنگ کے واقعات سے نجات مل جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں:خلع اور گھریلو تنازعات سے متعلق سپریم کورٹ کااہم فیصلہ
لیسکو حکام کے مطابق بارش کے دوران درختوں کی ٹہنیوں سے ٹکرانے کے باوجود ٹرپنگ نہیں ہو گی،کمپنی کے کنسٹرکشن سرکل نے جدید تقاضوں سے مزین برقی لائننز بچھائیں۔