خصوصی کمیٹی کا پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو نہ دینے کا فیصلہ

May 24, 2023 | 16:48:PM
خصوصی کمیٹی کا پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو نہ دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو نہ دینے کی سفارش کردی۔

سپریم کورٹ کو ریکارڈ فراہمی سے متعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین اسلم بھوتانی کی زیر صدارت ہوا۔ وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور وزارت قانون کے حکام کی شرکت کے ساتھ ہونے والے اجلاس کا آغاز ہوتے ہی خصوصی کمیٹی کو ان کیمرا کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی تو عدالت اسے ایک ہی دن میں کالعدم قرار دے گی، سینیٹر علی ظفر

خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو نہ دینے کی سفارش کردی گئی۔ اس حوالے سے چیئرمین اسلم بھوتانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے ریکارڈ سے متعلق فیصلہ اسپیکر کو بھجوا رہے ہیں۔ قومی اسمبلی ریکارڈ سے متعلق ایوان میں جو رائے بنی تھی، ہم بھی اسی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب، میاں عزیر اور ابوذر چدھڑ کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔

چیئرمین کمیٹی اسلم بھوتانی نے کہا کہ تینوں افراد 31 مئی کو کمیٹی میں مؤقف پیش کرسکتے ہیں۔