نیشل گیمز میں آرمی کی بالادستی برقرار، 65 سونے کے تمغوں سمیت 126میڈلز حاصل کرلیے 

May 24, 2023 | 10:58:AM
 نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلزکی دوڑ آرمی نے 65 گولڈ، 38 سلور اور  23 کانسی کے ساتھ مجموعی طور پر 126 میڈلز حاصل کر کے میڈلز میں سب آگے نکل گیے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلزکی دوڑ میں پاک فوج سب سے آگے، آرمی نے 65 گولڈ، 38 سلور اور  23 کانسی کے ساتھ مجموعی طور پر 126 میڈلز حاصل کر کے میڈلز میں سب آگے نکل گئی ۔

34 ویں نیشنل گیمز میں آرمی 65 گولڈ میڈلز کی دوڑ میں سب سے آگے،واپڈا نے 26 گولڈ کے ساتھ جبکہ دوسری جانب نیوی 25 گولڈ حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر رہا۔ 

واپڈ 26  گولڈ ،29 سلور اور 24  کانسی کے ساتھ مجموعی طور پر  78 میڈلز حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہے جبکہ نیوی 25 گولڈ 24 سلور 29 کانسی کے ساتھ مجموعی طور پر 78  میڈلز حاصل کرکے تیسری پوزیشن کا حق دار قرار پایا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، ایک اور کھلاڑی نے راہیں جدا کر لیں

پوائنٹس ٹیبل پر ائیر فورس 3 گولڈ  15 سلور اور 15 کانسی ٗ ایچ ای سی ایک گولڈ 3 سلوراور 22 کانسی ٗکے پی کے ایک گولڈ ادد سلور 6 کانسی ٗ پولیس ایک گولڈ چار کانسی ٗ ریلوے ایک گولڈ چار کانسی پنجاب چار سلور اور 14 کانسی بلوچستان 5 سلور اور 14 کانسی ٗ سندھ 1 سلور 8 کانسی ٗ جبکہ نیشنل گیمز میں شامل اسلام آباد ٗ گلستبتان اور آزاد کشمیر کوئی میڈل نہ جیت سکے۔