کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو ہلاک، ساتھی زخمی حالت میں گرفتار

May 24, 2023 | 10:13:AM
کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو ہلاک، ساتھی زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید قائم خانی) کراچی میں شارع نورجہاں کے قریب شاہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ایس پی گلبرگ جہانداد نے بتایا کہ شاہین فورس کے جوانوں نے مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کردی جس سے ڈیوٹی پر موجود اہلکار کو گولی لگی لیکن بلٹ پروف جیکٹ نے نقصان سے بچالیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق

انہوں نے مزید بتایا کہ جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو مارا گیااور اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزمان پولیس کو پیرآباد، اورنگی ٹاؤن اور دیگر تھانوں میں مطلوب تھے۔

ایس پی جہاں داد کے مطابق ایک پولیس اہلکار مقابلے کے دوران گرنے سے زخمی بھی ہوا۔ گرفتار زخمی ملزم نے شہریوں کو اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔