سٹاک مارکیٹ: کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 4400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید الفطر کی تعطیلات کے بعد شاندار تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ انٹر بینک میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا۔
چھٹیوں کے بعد پہلے کاروباری دن کا آغاز بازارِ حصص میں شاندار تیزی کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 4400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا،مارکیٹ کے آغاز پر 1568 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس نے 100 انڈیکس کو ایک لاکھ 54 ہزار 309 پوائنٹس کی سطح پر پہنچایا۔ بعد ازاں کے ایس ای 100 انڈیکس مجموعی طور پر 4449 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 57 ہزار 190 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق اس وقت پی ایس ایکس میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے، تاہم مارکیٹ کی سمت مثبت بلندی کی جانب ہے۔
اس کے علاوہ انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2پیسے کی کمی ہوئی،انٹر بینک میں ڈالر 279.25 روپے سے کم ہوکر 279.23روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کا بڑا اعلان، پی ایس ایل 11 محدود کرنے کی وجہ سامنے آگئی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر پانچ دن حملہ موخر کرنے کے اعلان کے باعث یورپ اورامریکا کےبعد ایشیائی کیپیٹل مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
جاپان کا نکئی 0.75 فیصد جبکہ کورین کاسپی ڈھائی فیصد مثبت ہے، شنگھائی اسٹاک ایک فیصد اور بھارتی نفٹی ففٹی سوا فیصد مثبت ہے۔