جنگ آزادی کا ہیرو بھگت سنگھ: شوبزشخصیات نے یاد میں شمعیں روشن کیں

Mar 24, 2025 | 10:11:AM
جنگ آزادی کا ہیرو بھگت سنگھ: شوبزشخصیات نے یاد میں شمعیں روشن کیں
کیپشن: بھگت سنگھ کی یاد میں شوبزشخصیات شمعیں روشن کیے ہوئے ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) معروف شوبز  شخصیات نے جنگ آزادی کے ہیرو بھگت سنگھ کی یاد میں شادمان چوک میں  شمعیں روشن کیں۔

تقریب میں لالی وڈ کے شو مین سید نور ،فلم ساز صفدر ملک،ہدایت کار مسعود بٹ ،نغمہ نگار الطاف باجوہ، شیخ عابدرشید،مفتی احتشام الدین حیدر، رانا الیاس اور دیگر نے  شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نامور ہدایت کار سید نور نے کہا کہ بھگت سنگھ مسلمانوں اورسکھوں دونوں کے ہی ہیرو تھے،23مارچ کے دن بھگت سنگھ کو شادمان چوک میں پھانسی دی گئی تھی۔

شیخ عابدرشید نے کہا کہ آج بھگت سنگھ کی قربانیوں کی وجہ سے ہی آزادی ملی ہے،ہدایتکار مسعود بٹ نے کہا کہ بھگت سنگھ نے معاشرے کو سوشل بنانے کیلیے تگ ودو کی ۔ 

یہ بھی پڑھیں:فنکاروں میں رائلٹی چیکس کی تقسیم اور"کون یادوں کو زنجیر پہنائے گا" کی رونمائی

فلم پروڈیوسر صفدر ملک نے کہا کہ آج بھگت سنگھ کی سوچ کو نئی نسل تک پہنچانا ضروری ہے۔