عمران خان کے ذہن کا مرض بڑھتا جارہا ہے،پہلے ہم انکو سرپرائز دیں گے،شہباز شریف

Mar 24, 2022 | 23:09:PM
 قائد ،حزب ،اختلاف، شہباز ،شریف
کیپشن:  قائد حزب اختلاف شہباز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہےکہ عمران خان کے ذہن کا مرض بڑھتا جارہا ہے، اس کو مزید بڑھائیں گے ،عمران خان اب اقتدار کے بغیر ایک منٹ بھی نہیں رہ سکتے، پونے چار سال میں عمران خان نے انتہائی تکبرانہ انداز اپنایا، وہ سمجھتے ہیں کہ ان کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں، اب ان کی دم پر پاؤں رکھا گیا ہے تو لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف نےکہا ہے کہ عمران خان کے سرپرائز سے پہلے ہم ان کو سرپرائز دیں گے،  آنے والے دنوں میں مزید سرپرائز دیں گے،عمران خان نے اقتدار کے لئے گھٹنوں کو ہاتھ لگائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بات کرنے کا سوال  ہی پیدا  نہیں ہوتا،  ایسا شخص جو  انا پرست ہے، دن رات  جھوٹ  بولتا  ہے،  اس سے  بات نہیں ہو سکتی۔ مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان ایک طرف ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف کارٹلز کو پروموٹ کرتے ہیں ، کہتے تھے کہ آزاد امیدواروں کو نہیں لوں گا اور پھر آزاد امیدواروں کو بنی گالا میں تحریک انصاف کا دوپٹہ پہناتے رہے۔انہوں نے کہا کہ میں اسپیکر کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ جو قانون شکنی وہ کرچکے ہیں اس پر آرٹیکل 6 لگےگا، تحریک عدم اعتماد 8 مارچ کو جمع کی گئی ، اسپیکر جان بوجھ کر تاخیر کرتے رہے۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کل اجلاس میں اسپیکر کو کہیں گے کہ فاتحہ خوانی کے بعد کارروائی شروع کریں، اگر سپیکر کارروائی نہیں شروع کرتے تو ہر آئینی ،قانونی اور سیاسی گر استعمال کریں گے ، مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے حکومت کا بستر گول ہوچکا ہوگا،صدر مملکت کے خلاف مواخذے کی تحریک بھی ممکنات سے باہر نہیں ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی پالیسی ہےکہ نہ رہے بانس نہ بجے بانسری، وہ چاہتے ہیں کہ ان کے پاس اقتدار نہ رہے تو کسی کو نہ ملے،کوئی غیر آئینی اقدام ہوجائے تو عمران خان خوش ہوں گے، وہ چاہتے ہیں کہ غیرآئینی اقدام ہوجائے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو غیر آئینی قدم سے پاکستان کو بچالے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کی پانچویں لہر دم توڑنے لگی، ملک بھر میں 210 مریض رپورٹ