نوجوان ٹرین سامنے کود گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

Mar 24, 2022 | 21:42:PM
ممبئی ، نوجوان ، ٹرین، آگے ،کود
کیپشن: ممبئی میں نوجوان نے ٹرین کے آگے کود گیا (ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارت کی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں نوجوان نے ٹرین کے آگے کود گیا ، دل دہلا دینے والی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق نوجوان نے ریلوے ٹریک پر چھلانگ لگائی تو قریب موجود ریلوے پولیس کانسٹیبل نے اپنی جان کی پرواہ نہ کی اور پٹری پر کود کر اس کی جان بچا لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ ممبئی کے وٹھل واڑی ریلوے سٹیشن پر پیش آیا جہاں پولیس اہلکار نے 18 سالہ نوجوان کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 18 سالہ نوجوان جیسے ہی ریلوے ٹریک پر کودا تو 35 سالہ افسر شیکیش مانے نے اپنی جان کی پرواہ کئےبغیر ریلوے ٹریک پر جاکر اسے دھکا دیا اور خود بھی دوسرے ٹریک پر چلا گیا۔چند سیکنڈز کے بعد ہی ٹرین کو وہاں سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ اگر پولیس اہلکار کو تھوڑی دیر ہوجاتی تو نوجوان یقینی طور پر ٹرین کے نیچے آ جاتا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج اور عدلیہ کیخلاف پروپیگنڈا مہم۔۔ ایف آئی اے ان ایکشن