”لوگ بہت بے شرم ہیں“ اداکارہ ودیا بالن بھارتی فلم سازوں کیخلاف پھٹ پڑیں

Mar 24, 2022 | 19:12:PM
ودیا بالن، فلمسازوں، مضحکہ خیز کرداروں، پیشکش کا انکشاف
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے فلمسازوں کی طرف سے مضحکہ خیز کرداروں کی پیشکش کا انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ودیا بالن نے ان بے شرم لوگوں سے متعلق بات کی جو انہیں فلموں میں مضحکہ خیز کرداروں کی پیشکش کرتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کبھی کبھار فلم ساز انہیں ایسے کردار پیش کرتے ہیں جو ا±ن کے تصور سے بھی باہر ہوتے ہیں۔ودیا بالن نے کہا کہ بعض اوقات پروڈیوسر میرے پاس وہ سکرپٹ لے آتے ہیں، جن کا کوئی مطلب ہی نہیں ہوتا۔43 سالہ اداکارہ نے کہا کہ لوگ بہت بے شرم ہیں، وہ آپ کے پاس ہر طرح کی چیز لے آئینگے، بعض اوقات تو میں پوچھ ہی لیتی ہوں کہ بھائی صاحب، آپ میرے پاس کیوں آئے ہو؟ فلم میکر سے یہ بھی کہہ دیتی ہوں کہ کیا ہیرو کا رول دے رہے ہیں؟۔
ودیا بالن نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہی کہ مجھے صرف اہم کردار ہی کرنے ہیں لیکن مجھے کچھ ایسا کردار تو آفر ہو، جس میں کچھ جان ہو۔انہوں نے کہا کہ 26 سال کی عمر میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ کئی مضبوط کردار ادا کئے۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی رجسٹرڈ، اداکارہ کے والدین کا تعلق کس مذہب سے ہے؟