کورونا وبا کے اثرات سے نکلنے میں کئی برس لگیں گے، بورس جانسن

Mar 24, 2021 | 14:52:PM
برطانوی وزیراعظم
کیپشن: بورس جانسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے عالمی وبا سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس غیرمعینہ مدت تک ہمارےساتھ رہے گا۔

غر ملکی ذرائع ابلاغ کےمطابق برطانیہ میں کورونا وبا سے جانی اور مالی نقصان کو ایک برس مکمل ہوگیا اور اس موقع پر لندن شہر سے کارڈف شہر تک اہم عمارتیں روشن کرکے کورونا وبا سے ہلاک ہونیوالےافراد کویاد کیا گیا، برطانوی شہریوں نے اپنےگھروں کے باہر موم بتیاں جلا کر لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس غیرمعینہ مدت تک ساتھ رہے گا  اور کورونا وبا کے اثرات سے نکلنے میں کئی برس لگیں گے۔

یاد رہے کہ خوفناک عالمی وبا کورونا سے برطانیہ میں اب تک ایک لاکھ 26 ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو چکے ہیں۔