عالمی ادارہ صحت نے لاکھوں افراد کیلئے دواؤں کی بھاری مقدار پاکستان کو دے دی

Jun 24, 2026 | 18:55:PM
 عالمی ادارہ صحت نے لاکھوں افراد کیلئے دواؤں کی بھاری مقدار پاکستان کو دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو ادویات کی بھاری مقدار پر مشتمل کنسائنمنٹ حوالے کردی ہے۔

اسلام آباد مینورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کو 3 لاکھ 80 ہزار افراد کے لیے ادویات فراہم کی ہیں۔

یہ دوائیں کچھ ہفتے بعد آنے والی برسات کے دوران کسی ہنگامی صورتحال سے دوچار آبادیوں کے شہریوں میں مفت فراہم کی جائیں گی۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ادویات کی امداد سے لدے ہوئے  9 ٹرک مختلف علاقوں کو روانہ کئے گئے ہیں۔یہ ادویات کسی ناگہانی  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فراہم کی جائیں گی۔

ان ادویات میں اینٹی بائیوٹک دوائیں۔ پین کلر، گلوکوز کی ڈرپس اور متعدی امراض کے پھیلاؤ سے بچنے میں معاون دوائیں شامل ہیں۔  بلڈ پریشر اور الرجی کی ادویات بھی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی فراہم کی ہوئی دواؤں میں شامل ہیں۔

 ڈبلیو ایچ او نے پاکستا ن کو انفیکشن سے بچاؤ کی آئی پی سی کٹس، ملیریا، ڈینگی اور سیلاب کے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کی تشخیص میں مدد کرنے والی کٹس بھی فراہم کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کالعدم ایکشن کمیٹی کے بنیادی ارکان انتشاری پالیسیوں سے نالاں، تقسیم نمایاں ہوگئی