عدلیہ کی کمر سیاسی فیصلوں سے جھکتی جا رہی ہے،تحریک انصاف کا ہائیکورٹ فیصلے کو چیلنچ کرنیکا اعلان

Jun 24, 2025 | 19:20:PM
عدلیہ کی کمر سیاسی فیصلوں سے جھکتی جا رہی ہے،تحریک انصاف کا ہائیکورٹ فیصلے کو چیلنچ کرنیکا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ضمانتوں کی درخواست پر دو رکنی بنچ کے فیصلے کے خلاف متعلقہ قانونی فورم سے رجوع کرنے کا اعلان  کرتے ہوئے فیصلے کو نہایت ناقص، مایوس کن اور خلاف قانون قرار دیا  ہے۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی کمر لاقانونیت، بے انصافی اور سیاسی مقدمات کے سیاسی فیصلوں سے جھکتی جارہی ہے اور قوم نظامِ عدل کو ریزہ ریزہ ہوتے دیکھ رہی ہے۔ فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا اور انصاف کے حصول کیلئے پوری قوم کو گواہ ٹھہرا کر بالا عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

 ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان ضمیر اور اصول کی سیاست کی پاداش میں زیرِعتاب اور ناحق پابندِ سلاسل ہیں، پوری دنیا جانتی ہے کہ عمران خان کے خلاف قائم سینکڑوں دیگر مقدمات کیطرح یہ تمام مقدمے بھی یکسر سیاسی اور تعصب و انتقام پر مبنی ہیں،دیگر تمام اہم مقدمات جن میں عدالتیں عمران خان کو بری کر چکی ہیں، کیطرح ان مقدمات میں بھی جھوٹ، الزام اور ننگے انتقام کے علاوہ کچھ مواد نہیں،تمام تر جبر، فسطائیت اور ناانصافی کے باوجود عمران خان انصاف کے حصول کیلئے آئین و قانون کی نام نہاد محافظ عدلیہ کی جانب سے قانون کی حکمرانی کے منتظر ہیں،بےبنیاد اور جھوٹے مقدمات کے باوجود عمران خان کو ضمانت کے بنیادی قانونی حق سے محروم کرنے کا مقصد انہیں ناحق میں رکھنا اور ان کے عزم و ہمت کو توڑ کر فسطائی بندوبست کے سامنے جھکانا ہے، عمران خان چٹان کیطرح آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ننگی بے انصافی اور بےرحم انتقام کا سامنا کررہے ہیں، عمران خان ہمت ہاریں گے نہ ہی عوام کے حقِ حکمرانی پر کسی قسم کے سمجھوتے پر آمادہ و تیار ہوں گے، فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا اور انصاف کے حصول کیلئے پوری قوم کو گواہ ٹھہرا کر بالا عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:میرا خیال ہے کہ عمران مائنس ہی ہو گئے ہیں، علیمہ خان