ایران،اسرائیل جنگ بندی، خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

Jun 24, 2025 | 17:41:PM
 ایران،اسرائیل جنگ بندی، خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے اعلان کے فوری بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہےادھر، امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی 7.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور یہ گھٹ کر 68.51 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ ہی گھنٹے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد عالمی سطح پر کشیدگی میں کمی کی امید نے تیل کی قیمتوں کو نیچے دھکیل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان کی 9مئی کے8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد