نہیں چاہتی بیٹی بڑھاپے کا سہارا بنے: عفت عمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اداکارہ و میزبان عفت عمر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو ہمیشہ خود مختار رکھا اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی بیٹی بڑھاپے میں ان کا سہارا بنے۔
عفت عمر نے حال ہی میں ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ تعلق پر کھل کر بات کی۔
عفت عمر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی پر کبھی کسی قسم کی روک ٹوک نہیں کی اور وہ اپنی زندگی کے تمام فیصلے خود کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیٹی جب چاہے، ان سے رائے لے سکتی ہے لیکن وہ خود کبھی بیٹی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ بیٹی سے بےحد محبت کرتی ہیں اور جب بھی بیٹی کو ان سے بات کرنی ہوتی ہے، تو وہ دنیا کے تمام کام چھوڑ کر اس کی بات سنتی ہیں۔
مزید پڑھیں:احد رضا میر دوسری شادی کر رہے ہیں؟ مایوں میں بھنگڑا ڈالنے کی ویڈیو وائرل
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بیٹی نے اپنے لیے جیون ساتھی کا انتخاب خود کیا اور وہ کبھی یہ نہیں سمجھتیں کہ بیٹی کو یہ بتایا جائے کہ کیا کرنا ہے یا کیا نہیں کرنا۔
ادکارہ کے مطابق بطور والدین، انہوں نے بیٹی کے ہر فیصلے کی مکمل حمایت کی اور آج ان کی بیٹی خوش ہے۔
عفت عمر نے یہ بھی کہا کہ بطور والدین، ان پر لازم ہے کہ وہ اپنی بیٹی کا خیال رکھیں، لیکن بیٹی پر یہ فرض نہیں کہ وہ ان کا خیال رکھے۔
اُن کے بقول بیٹی کی کوئی ذمہ داری نہیں کہ وہ بڑھاپے میں اُن کا سہارا بنے۔
اداکارہ کے مطابق اُن کی بیٹی گزشتہ چھ سال سے امریکہ میں مقیم ہے اور اس کی شادی مارچ میں طے ہے.