احد رضا میر دوسری شادی کر رہے ہیں؟ مایوں میں بھنگڑا ڈالنے کی ویڈیو وائرل

Jun 23, 2025 | 18:12:PM
احد رضا میر دوسری شادی کر رہے ہیں؟ مایوں میں بھنگڑا ڈالنے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: احد رضا میر ڈانس کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز کے اداکار احد رضا میر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں احد رضا میر کو بیرون ملک میں مایوں کی تقریب میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ ان کے خاندان کے چند افراد بھی موجود ہیں جو ان کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ احد دوسری شادی کر رہے ہیں اور یہ انہیں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہے۔ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا کے چند پلیٹ فارمز پر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ احد کی شادی نہیں بلکہ ان کی کزن کی شادی کی تقریب ہے۔ 

یہاں دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس تقریب میں احد رضا میر کی ساتھی اداکارہ دنانیر مبین بھی اپنی بہن اور والدہ کے ہمراہ شریک ہیں جن کو احد رضا میر کی والدہ کیساتھ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ٹک ٹاکر منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار،دوران تفتیش ہوشربا انکشافات