معروف ٹک ٹاکر بابراعرف بیبو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انوشہ جعفری )کراچی میں ضلع ساؤتھ درخشاں پولیس کے ہاتھوں گرفتارمنشیات فروش خاتون معروف ماڈل اور ٹک ٹاکر نکلی۔
خاتون منشیات سپلائیر بابرا عرف بیبو کی انٹیروگیشن رپورٹ 24نیوزنے حاصل کرلی،ٹک ٹاکر بابرا عرف بیبو کیسے منشیات سپلائیر بنی؟اہم انکشافات سامنے آگئے۔
رپورٹ کے مطابق ملزمہ بابرا عرف بیبو کی پیدائش گلشن اقبال کی ہے ، ملزمہ نے انٹر تک تعلیم حاصل کی ، ملزمہ نے 2007 میں ماڈلنگ شروع کی ، ملزمہ کے والد نے بیوی کو طلاق دے کر 2017 میں دوسری شادی کی، والد کا 2020 میں انتقال ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق ملزمہ کی والدہ کے دوسرے شوہر سے دو بچے تھے جن سے آئے روز جھگڑا ہوتا تھا ،ملزمہ نے جھگڑے کی وجہ سے مسلم کمرشل میں فلیٹ لیا ، ملزمہ وہاں شفٹ ہوگئی ، ماڈلنگ جاری رکھی،ملزمہ نے سوشل میڈیا ٹک ٹاکرپر ویڈیوز بنانی شروع کردی ، جس پر ملزمہ مشہور ہوگئی اور ڈانس پارٹیوں میں آنا جانا شروع کیا ۔
رپورٹ کے مطابق ملزمہ ڈانس پارٹیوں میں آئس اور کوکین کے نشے میں لگ گئی ،ملزمہ نے اسکے ساتھ ساتھ ڈیفنس میں منشیات سپلائی کا کام بھی شروع کردیا ، ملزمہ نے بتایا کہ وہ چوری بھی کرتی تھی ۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ بابرا عرف بیبو دو مرتبہ پہلے بھی گرفتار ہوئی ، ملزمہ نے انکشاف کیا کہ وہ پوش علاقوں میں پارٹیوں میں اور دیگر ذرائع سے رابطہ کرکے نوجوان نسل میں منشیات سپلائی کرتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کب سنایا جائیگا؟لاہور ہائیکورٹ سے اہم خبر آ گئی