بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کل سنایا جائیگا

Jun 23, 2025 | 15:41:PM
بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کل سنایا جائیگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)9مئی کے 8مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔محفوظ فیصلہ کل بارہ بجے  سنایا جائے گا۔

جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی،بانی پی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدراورسرکار کی جانب سے پراسیکیوٹرز پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بعدازاں عدالت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ  کل سنایا جائے گا،عدالتی عملے کی جانب سے وکیل درخواست گزار اور پراسیکیوٹرز کو آگاہ کردیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:تنخواہ دار طبقے کیلئے مزید ریلیف، 75 سال سے زائد پنشنرز ٹیکس سے مستثنیٰ