اسرائیل کارروائیاں بند کرے تو ہمارا جوابی حملوں کا کوئی ارادہ نہیں:ایرانی وزیر خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا وقت شروع ہونے سے پہلے آخری لمحے تک ایرانی فوج کے حملے جاری رہے، اسرائیل کو سزا کا عمل جار ی رہا۔
اپنے بیان میں عباس عراقچی نے ایرانی افواج کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے جارحیت روک دی تو اس کے بعد ہمارا جوابی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا:ڈونلڈ ٹرمپ
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ابھی تک ایران اسرائیل جنگ بندی یا فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر کوئی ’معاہدہ‘ نہیں ہوا۔
قبل ازیں اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ایران نے اسرائیل پر حملے روک دیئے ہیں۔