خبردار: بجلی کے بعد نیا بحران، حکومتی وزیر نے عوام کو بُری خبر سنا دی

Jun 24, 2022 | 09:31:AM
بجلی بحران،گیس گیس بحران،مصدق ملک،سردیاں
کیپشن: ہم فرنس آئل اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار اور بڑھائیں گے: مصدق ملک/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام جولائی میں بجلی اور سردیوں میں گیس کے بحران کے لیے تیار ہوجاہے۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ حکومت جولائی کے لیے اسپاٹ پر ایل این جی کا انتظام نہیں کر سکی اور اب مہنگی قیمتوں پر بھی سپلائر دستیاب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ کب ہوگی ؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ دو سال پہلے 4 ڈالر کی ایل این جی مل رہی تھی مگر گزشتہ حکومت نے موقع ضائع کیا اور طویل مدتی معاہدے نہیں کیے، اب 40 ڈالر پر بھی ایل این جی دستیاب نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم فرنس آئل اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار اور بڑھائیں گے، 15 جولائی کے بعد ڈیمز میں پانی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، اس سے بھی لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔

 مصدق ملک نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر دو بڑے ایل این جی ٹرمینل لگانا چاہتا تھا مگر گزشتہ حکومت میں کرپشن کے الزامات سامنے آتے رہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جو سرمایا کار ایل این جی ٹرمینل لگانے کی کوشش کر رہے تھے وہ واپس آئیں۔