عیدالاضحیٰ کب ہوگی ؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

Jun 24, 2022 | 09:04:AM
عیدلاضحی،متحد عرب امارات،ماہرین فلکیات،پیشگوئی
کیپشن: 9 جولائی بروز ہفتہ عید الاضحیٰ کا پہلا دن ہونے کا امکان ہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دبئی: (ویب ڈیسک) فلکیاتی ماہرین نے پاکستان میں 10 جولائی کو عید الاضحیٰ ہونے کی پیش گوئی کر دی۔

 جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ اور  فلکیاتی علوم کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیش گوئی کی ہے کہ 10 جولائی اتوار کو عید اور عاشورہ محرم 8 اگست پیر کو ہو گا۔

 انھوں کہا کہ 29 جون کو اسلامی تاریخ بھی 29 ہی ہوگی جب اس روز سورج غروب ہوگا تو چاند کی پوزیشن یعنی آلٹی ٹیوٹ 5 ڈگری سے کم ہوگا اور سورج اور چاند کے ڈوبنے کا دورانیہ( وقفہ) 30 منٹ ہوگا۔

ماہرین  کے مطابق اُس وقت چاند نظر نہیں آسکے گا چنانچہ  یکم ذی الحج  یکم جولائی کو اور  10جولائی کو عید الاضحیٰ  ہوگی جب کہ یکم محرم 30 جولائی کو اور عاشورہ  8 اگست کو ہوگا۔

 دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 9 جولائی بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔ ہجری قمری کیلنڈر میں اسلامی مہینے کے آغاز کا تعین چاند کی شرعی رویت سے ہوتا ہے تاہم فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر ممکنہ تاریخوں کی پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔

 ابوظہبی خلائی رصد گاہ الصدیم آبزرویٹری کے مطابق اسلامی مہینے ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش 29 جون بروز بدھ کو ہوگی جو ذی القعدہ کے آخری دن ہوگا۔ چنانچہ 30 جون بروز جمعرات ذی الحجہ کا پہلا دن ہوگا۔ 9 جولائی بروز ہفتہ عید الاضحیٰ کا پہلا دن ہونے کا امکان ہے۔

 اس لحاظ سے جمعہ 8 جولائی کو اسلامی کلینڈر کا سب سے اہم اور مقدس دن یومِ عرفہ منایا جائے گا۔ یہ حج ایام کے اہم ترین تین دنوں میں سے دوسرا دن ہوگا اور اس کے اگلے روز عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔ عیدالفطر کی طرح عیدالاضحٰی پر بھی شہریوں کو چھٹیوں کا لانگ ویک اینڈ ملنے کا امکان ہے۔