کراچی: آصفہ بھٹو زرداری کا بچوں کے اسپتالوں کا دورہ ،علاج کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا

Jul 24, 2025 | 22:56:PM
کراچی: آصفہ بھٹو زرداری کا بچوں کے اسپتالوں کا دورہ ،علاج کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا وزیر صحت اور میئر کراچی کے ہمراہ بچوں کے اسپتالوں کا دورہ کیا،انہوں نے دونوں اسپتالوں میں علاج کی فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

تفصیلات کے  مطابق آصفہ بھٹو نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے زیر انتظام کورنگی اور اعظم بستی میں واقع بچوں کے اسپتالوں کا دورہ کیا ،انہوں نے دونوں اسپتالوں میں علاج کی فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ،آصفہ بھٹو نے اسپتال میں بچوں کے علاج کی غرض سے آئی خواتین سے بھی ملاقات کی، آصفہ بھٹو نے دونوں اسپتالوں میں علاج کی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کل جامشورو میں ایک اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کریں گے،یہ تمام اقدامات پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور کا حصہ ہیں۔ دونوں اسپتالوں کے دورے کے دوران صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نور مقدم کے قاتل کی جھوٹی درخواست، طبی معائنہ میں ملزم’’ چنگا بھلا ‘‘قرار