پنجاب فلم سنسر بورڈ نے ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم ’دی فنٹاسٹک4‘ کو پاس کردیا

Jul 24, 2025 | 22:48:PM
پنجاب فلم سنسر بورڈ نے ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم ’دی فنٹاسٹک4‘ کو پاس کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پنجاب فلم سنسر بورڈ نے ہالی وڈ فلم دی فنٹاسٹک فور کو پاس کردیا،فلم ایکشن سے بھرپور ہے جسے اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا۔ 

فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ایچ کے سی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے پاس ہیں ،فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت پچیس جولائی جمعہ کے روز ریلیز کی جائے گی،اس فلم کی کہانی ایسے سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے جو اپنی طاقت اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے دوسری دنیا کا رخ کرتے ہیں تاکہ زمین کو دشمنوں سے محفوظ رکھا جائے،مارول کی فلموں میں یہ طویل عرصے بعد آنے والی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک ہو سکتی ہے۔

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اس فلم میں پال والٹر ہاؤزر، جان میلکووچ، نتاشا لیون، اور سارہ نائلز بھی جلوہ گر ہوں گے،فلم کے ہدایت کار میٹ شاک مین ہیں اور اسے کیون فائگی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ایگزیکٹیو پروڈیوسرز میں لوئس ڈی ایسپوسیٹو، گرانٹ کرٹس، اور ٹم لیوس شامل ہیں۔

مارویل کامکس کی جانب سے امید کی جا رہی ہے کہ یہ فلم ایک نئے دور کی بنیاد رکھے گی، جہاں کلاسک کرداروں کو نئے انداز میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہلک ہوگن اچانک چلے بسے