ہماری تحریک کا پہلا قدم آل پارٹیز کانفرنس ہوگی : مصطفیٰ نواز کھوکھر

Jul 24, 2025 | 22:37:PM
ہماری تحریک کا پہلا قدم آل پارٹیز کانفرنس ہوگی : مصطفیٰ نواز کھوکھر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے حکومتی جبر، مہنگائی، آزادی اظہار پر پابندیوں اور عوامی مسائل کے خلاف ان کی تحریک کا پہلا قدم ایک آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ہوگی  جس میں تمام وہ قوتیں مدعو ہوں گی جو حکومتی رویوں سے نالاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کا ہر طبقہ  خصوصاً تنخواہ دار افراد شدید مالی دباؤ میں ہیں،لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے، عام آدمی 200روپے فی کلو چینی خریدنے پر مجبور ہے جبکہ شوگر مافیا کا سکینڈل سب کے سامنے ہے۔ 

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے میڈیا پر پابندیوں پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا،اُن کا کہنا تھا آج صحافیوں کی آزادی سلب کی جا رہی ہے، سوال کرنے والوں پر تلوار لٹک رہی ہے اور بڑے صحافیوں کو آف ایئر کر دیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کی خاموشی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو بنیادی حقوق کی پامالی پر نوٹس لینا چاہیے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کے کئی حصوں میں مغرب یا عصر کے بعد گھروں سے نکلنا ممکن نہیں رہا،ہم پرامن طریقے سے سڑکوں پر بیٹھیں گے، اور عام آدمی کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی