اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 18 جولائی کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 3.96 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 18 جولائی تک 19.91 ارب ڈالر پر آگئے ،ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ،اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6.9 کروڑ ڈالر کم ہوکر 14.45 ارب ڈالر پر آگئے ۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.94 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.46 ارب ڈالر پر آگئے ۔
یہ بھی پڑھیں: لکڑ دادی کا انتقال ،51پوتے پوتیاں،122 پرپوتے پرپوتیاں اور چوتھی نسل کے 22 بچے سوگوار