مستونگ میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن،3دہشتگردہلاک،میجرسمیت2جوان شہید

Jul 24, 2025 | 19:19:PM
مستونگ میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن،3دہشتگردہلاک،میجرسمیت2جوان شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگرد ہلاک کئے،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر سمیت 2جوان شہید ہوئے۔

پاک فوجکے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق مستونگ میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کے دوران ہلکا گئے گئے  دہشتگردوں کا تعلق بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الہندستان" سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا،آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں میجر زید سلیم(عمر 31 برس)  مادر وطن پر قربان ہوا ، میجرزیدکا  تعلق خوشاب سے تھا،سپاہی ناظم حسین بھی جام شہادت نوش کر گئے،ناظم حسین کی عمر 22 برس اور  تعلق جہلم سے تھا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر زید نے فرنٹ سے قیادت کرتے ہوئے جوانمردی سے لڑائی لڑی،علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ 

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے،شہداء کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: 26 نومبراحتجاج ،پی ٹی آئی کارکنان کو 6،6ماہ قید کی سزائیں