کراچی :کم بارشیں، فضا آلودہ، امراض میں اضافہ

Jul 24, 2025 | 15:17:PM
کراچی :کم بارشیں، فضا آلودہ، امراض میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں مون سون میں کم بارشوں کے باعث فضا آلودہ ہونے سے دمہ اورپھیپھڑوں کے امراض میں اضافہ ہوگیا۔

ہسپتال حکام کے مطابق سانس کے مریضوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور روز 10 مریض نجی ہسپتال آرہے ہیں۔

دوسری طرف سرکاری ہسپتالوں میں سانس کے امراض کے ساتھ یومیہ 80 سے زائد مریض آرہے ہیں۔

 ماہر امراض تنفس ڈاکٹر جاوید خان نے بتایا کہ مرطوب موسم کے باعث دمہ اور سانس کی تکلیف بڑھ رہی ہے۔

 ڈاکٹر جاوید خان کے مطابق ہوا میں نمی بڑھنے سے آکسیجن کی مقدار متاثر ہوتی ہے۔

جس کی وجہ سے  سانس کی نالیاں سکڑنے سے دمہ اورپھیپڑوں کے امراض شدت اختیار کرتے ہیں۔

انہوں نے شہریوں کو  ہدایت کی کہ  شہری ماسک کا استعمال کریں، خود کو آلودہ فضا اوردھوئیں سے بچائیں۔

 اس کے علاوہ سانس کی الرجی میں ٹھنڈی چیزوں، ٹھنڈے مشروبات یا آئس کریم سے پرہیز کریں۔

مزید پڑھیں:بارشوں سے کتناجانی ومالی نقصان ہوا؟این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی