بانی PTI کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: بیرسٹر سیف

Jul 24, 2025 | 13:39:PM
بانی PTI کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: بیرسٹر سیف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پورے ملک میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

 پورے صوبے میں ورکر کنونشنز اور کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو سزائیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دلائی جارہی ہیں۔

 پی ٹی آئی کی قیادت کو جھوٹے مقدمات میں سزائیں دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سزائیں دلوانا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

 سزائیں دلوانے سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت تحریک سے شدید خوفزدہ ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان جھوٹے مقدمات سے دبنے والے نہیں۔

 حکومت نے کینسر میں مبتلا بزرگ خاتون یاسمین راشد کو بھی 10 سال قید کی سزا دلا دی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سزاؤں کے باوجود یاسمین راشد سمیت تمام رہنماؤں کا حوصلہ قابل دید ہے۔

مزید پڑھیں:اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کا بیان قلمبند نہ ہوسکا