پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیں گے، آرمی چیف کا واضح اعلان

Jul 24, 2023 | 21:59:PM
پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیں گے، آرمی چیف کا واضح اعلان
کیپشن: آرمی چیف جنرل عاصم منیر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا،ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا انشااللہ۔
خانیوال میں ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب میں پاک فوج کے سپہ سالار نے شرکا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے،فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے۔
جنرل عاصم منیر نے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا،پاکستانی غیرت مند ، غیور اور باصلاحیت قوم ہے،تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اٹھاکر پھینکنا ہے۔
آرمی چیف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے،ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا انشااللہ۔
جنرل عاصم منیر نے کہاکہ ہم اس ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا اور گرین انیشیٹوکا یہ دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی گرفتاری