کیمرون میں عمارت گر گئی، بچوں سمیت 16 افراد ہلاک،متعدد زخمی

Jul 24, 2023 | 11:01:AM
کیمرون میں عمارت گر گئی، بچوں سمیت 16 افراد ہلاک،متعدد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افریقی ملک کیمرون میں عمارت گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق یہ افسوسناک واقعہ تجارتی مرکز دوالہ میں پیش آیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے،حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

کیمرون انتظامیہ نے دوالہ شہر میں گزشتہ ماہ 500 کے قریب عمارتوں کو رہائش کیلئے خطرناک قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بادل پھر برسیں گے،پی ڈی ایم اے سےاہم خبر آ گئی