حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی، سراج الحق نے  بڑا اعلان کر دیا

Jul 24, 2022 | 15:07:PM
حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی، سراج الحق نے  بڑا اعلان کر دیا
کیپشن: امیر جماعت اسلامی سراج الحق (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ 9 سالوں میں خیبر پختونخوا میں کچھ نہیں بدلا، خیبر پختونخوا بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہے، عوام کو کسی قسم کا تحفظ حاصل نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سلیکشن کے بجائے صاف و شفاف الیکشن کی ضرورت ہے، لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ یہاں عہدے کے لیے سینیٹر اور  ممبران اسمبلی کو خریدا جاتا ہے۔

امیر  جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ڈی ایم اور  پی ٹی آئی عوام کے لئے نہیں ہیں، آج سے میرا موجودہ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے کیونکہ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے غریب تباہ ہو  رہا ہے،حکمرانوں کو قومی مسائل اور غریبوں کا کوئی احساس نہیں ہے موجودہ حکمران اور  پی ٹی آئی سب اپنے ذاتی مفاد کے لئے لڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سیکرٹری پنجاب بار کونسل کا قتل،حمزہ شہباز نے بڑا حکم دیدیا